Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

بڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئی

بڑیچ اورنورزئی قبیلےکے درمیان قتل تصفیہ حاجی خان محمدبڑیچ، مولانا قاری مہراللہ، حاجی امین اللہ نورزٸی، حاجی معصوم خان بڑیچ، حاجی اللہ داد نورزٸی، حاجی یحي ناصر، حاجی دادمحمد کی کوششوں سے تصفیہ ہوا میڑ میں مولانا قاری مہراللہ سردارسرورخان بڑیچ، خان، حاجی علی بھاٸی بڑیچ، حاجی معصوم خان بڑیچ، حاجی میرامان اللہ خان بڑیچ، سردار عبدالرشید ناصر کمانڈرملاعبیداللہ جان بڑیچ حاجی رفوگل خان بڑیچ مفتی غلام حيدر حاجی فخرالدین بڑیچ حاجی عبدالودود خان بڑیچ حاجی سلطان خان بڑیچ حاجی حیات خان بڑیچ حاجی غلام لالا حاجی عبیداللہ صاحب ایڈوکیٹ لالاعبدالصمدبڑیچ حاجی ہاشم خان بڑیچ شریک تھےجہاں بڑیچ قبیلہ کونورزئی قومی اتحادکےمشرحاجی امین اللہ خان نورزئی نےمعافی کرادیاگیا میڑ کے موقع مولانا قاری مہراللہ، حاجی امین اللہ نورزٸی، حاجی معصوم خان بڑیچ، حاجی اللہ داد نورزٸی، حاجی یحي ناصر،حاجی عبدالودود خان بڑیچ حاجی دادمحمدخطاب کرتے ہوٸے کہا کہ قاتل کو معاف کر دینا انسانی ظرفیت کی معراج ہے۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو عدل اور رحم کے درمیان بہترین توازن قائم کرتا ہے۔ جہاں اسلام مظلوم کے ورثا کو قصاص (بدلے) کا کامل حق دیتا ہے تاکہ معاشرے میں قانون کی حاکمیت رہے اور کوئی کسی پر ظلم نہ کر سکے، وہیں اسلام عفو و درگزر کو قصاص سے کہیں بلند اور افضل درجہ عطا کرتا ہے۔قتل کی معافی بزدلی نہیں بلکہ بہادری کی انتہا ہے۔ طاقت، اختیار اور بدلہ لینے کا پورا حق رکھتے ہوئے کسی کو معاف کرنا ہی حقیقی مردانگی اور تقویٰ ہے۔ معاف کر دینے سے مقتول کا غم کم نہیں ہوتا، لیکن معاف کرنے والے کے دل کو وہ روحانی اطمینان اور سکون نصیب ہوتا ہے جو دنیا کی کوئی دولت نہیں دے سکتی۔ انتقام کی بجاٸے عفو و درگزر سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن جاتاہے۔ عفو ودرگزر میں اقوام عالم کی کامیابیوں اور کامرانیوں کا راز مضمر ہے عفو اور امن انسانی معاشرے کی وہ بنیادی ضرورت ہیں جن کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور بقا کا تصور ناممکن ہے۔ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عفو ودرگزر انسانیت کی زندگی پرامن اور پر سکون بناتی ہے رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی میں عفو و درگزر ،رحم و کرم، محبت و شفقت کی مثال دنیا کو پیش کیا فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ نے ان تمام دشمنوں کو معاف فرمادیا عفو ودر گزراللہ کی صفت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام محض چند عبادات کا نام نہیں، بلکہ یہ انسان کی پوری زندگی کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ عقائد اور عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے روزمرہ کے تمام معاملات کو اسلام کے سانچے میں ڈھالنا دین اسلام کا بنیادی تقاضا ہے۔ سود، رشوت، قمار معاشرتی ظلم کی باعث قوم دست گریبان ہے ​اپنے معاملات کو اسلام کے مطابق ڈھالنا انسان کے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کی ضمانت بنتا ہے۔ سودی لین دین، اور سودی سیکیورٹیز سخت حرام اور اللہ سے جنگ کے مترادف ہیں۔ امت اپنے معاملات کوشرعی احکام کے مطابق بنائیں، تاکہ بعد میں تنازعات نہ ہوں۔ اسلام کا نظام ودستور ہر زمانے اور ہر قوم کے لیے جامع نظام ہے خدا کا بھیجا ہوا نظامِ حیات ہےاس کی افادیت ، قانونِ فطرت سے مطابقت اور امن و سلامتی پیدا کرنے کی صلاحیت کا اعتراف پوری دنیا کررہی ہے[ انہوں نے قبائل سے اپیل کی وہ مشکل حالات میں عفوو درگزرے سے کام لیں اور شر وفساد سے دور رہیں ۔ علما کرام سیاستدان قبائلی عمائدین اور حکومت خود ان قبائلی دشمنیوں کو ختم کرنے میں کردار اداکرے تاکہ علاقہ امن کا گہوارہ بن سکے قبائلی مشران قوم کی خدمت کریں کسی بھی معاشرے کی بہتری اور خوشحالی میں سب سے اہم کردار قبائلی مشران اور علماء کا ہوتا ہےسب کو متحد ہوکر امن و امان اور علاقے کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خاندانی عصبیت،قوموں کی تفریق ذاتوں کی اونچ نیچ کو مٹا کر تعمیرانسانیت کیلئے واضح اصول سامنے رکھےہیں، انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی رو سے علاقے کے لیے سب سے بہترین تحفہ امن و امان ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *