Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

شہداءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر جاکر مرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حاجی محمد امین گشکوری کے چھوٹے بھائی حاجی محمد یاسین گشکوری کے چچا، مرحوم دین محمد گشکوری کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے شہید ڈی ایس پی محمد مرید بگٹی کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، شہید کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم اپنے شہداءاور ان کے خاندانوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے مقامی تاجر صلاح الدین نورزئی کے گھر بھی جاکر ان کے ورثاءسے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔اس موقع پر صوبائی وزراءمیر محمد صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، میر شعیب نوشیروانی، میر ضیاءلانگو، میر ظہور بلیدی، علی مدد جتک اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *