Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

دکی میں مسلح افراد کا حملہ، تین چوکیدار جاں بحق، دو لاپتہ

دکی: تحصیل دکی کے علاقے جھالار میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سردار اکبر خان ناصر کے زمینداری ایریا میں تعینات تین چوکیدار جاں بحق جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔

ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق تینوں افراد سردار اکبر خان ناصر کی زمینداری پر بطور چوکیدار تعینات تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غنو ولد خدائیداد، آغا جان اور عزت خان کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے رہائشی تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی لورالائی رینج اور ایس پی دکی کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے جھالار کے علاقے پوڑھ پہاڑی پہنچ کر تینوں چوکیداروں کی لاشیں برآمد کیں، جنہیں ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد سردار اکبر خان ناصر کے دو دیگر چوکیدار نادر خان اور بشیر خان لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق جھالار کے علاقے میں اس سے قبل بھی سردار اکبر خان ناصر کے زمینداری ایریا میں تعینات چوکیداروں پر متعدد حملے ہوچکے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *