Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زور

مسلم باغ میں EL-4 لائسنس کی بندش کے خلاف احتجاج، بازار 4 گھنٹے بند


تحصیل مسلم باغ بازار میں EL-4 لائسنس کی بندش اور میگزینوں کو سیل کرنے کے خلاف میونسپل کمیٹی مسلم باغ کے چیئرمین سردار محمد آصف سرگڑھ صاحب کی قیادت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔

مظاہرے میں مائنز ایسوسی ایشن، پلانٹ یونین، مزدا ایسوسی ایشن، واش ایسوسی ایشن، کرومائیٹ ٹھیکیداران ایسوسی ایشن، انجمن تاجران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج کے دوران بازار کی تمام دکانیں تقریباً تین سے چار گھنٹے تک بند رہیں، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے سردار محمد آصف سرگڑھ صاحب، انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر حاجی محمد عارف کاکڑ، ٹھیکیدار عبدالروف سرگڑھ، عبدالخالق ، عبدالرحیم اور محمد دین صاحب نے خطاب کیا۔

اس موقع پر سردار محمد آصف سرگڑھ صاحب نے EL-4 لائسنس کی بندش اور میگزینوں کو سیل کرنے کے حکومتی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ اور گردونواح کے عوام کی بڑی تعداد کا روزگار کان کنی سے وابستہ ہے، جبکہ علاقے میں روزگار اور کاروبار کے دیگر مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور زراعت بھی انتہائی محدود ہے۔ EL-4 لائسنس کی بندش سے کان کنی کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اور کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر حاجی محمد عارف کاکڑ نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر EL-4 لائسنس جاری کیے جائیں، تاکہ لوگوں کا روزگار بحال ہو اور وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کی طرف جانے پر مجبور نہ ہوں۔

سردار محمد آصف سرگڑھ صاحب اور حاجی محمد عارف کاکڑ نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر بعض غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عوام اور سیاسی کارکنان میں تشویش اور شش و پنج کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل مسلم باغ کے مسائل کسی ایک فرد یا ایک سیاسی جماعت کے مسائل نہیں، بلکہ یہ پورے علاقے کے عوام کے مشترکہ مسائل ہیں، جن کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے مذکورہ بیان کا تنظیمی سطح پر جائزہ لیا جائے اور اگر کسی کارکن کی جانب سے جماعتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو جماعتی اصول و ضوابط کے مطابق مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مظاہرین نے حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ EL-4 لائسنس فوری طور پر بحال کیے جائیں، میگزینوں کو کھولا جائے اور کان کنی سے وابستہ ہزاروں افراد کا روزگار بحال کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلم باغ کے عوام کا معاشی انحصار بڑی حد تک کان کنی پر ہے، اس لیے اس شعبے کو بند کرنے کے بجائے قانون و ضوابط کے دائرے میں رکھتے ہوئے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

عوام کا روزگار، عوام کا بنیادی حق ہے؛ حکومت بلوچستان اس اہم مسئلے کا فوری، مؤثر اور عملی حل یقینی بنائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *