Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

ہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقرار

گنداخہ: ( نمائندہ صحافت) بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ سنا دیا، جس کے بعد وہ بدستور میونسپل کارپوریشن اوستا محمد کے چیف آفیسر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے،عدالتی فیصلے پر مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بابو سکندر علی تنیو کو مبارکباد پیش کی ہے،عوامی حلقوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بابو سکندر علی تنیو ایک تجربہ کار، قابل اور انتظامی امور پر عبور رکھنے والے افسر ہیں،ان کی بطور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد برقرار رہنے سے شہری و بلدیاتی امور میں مزید بہتری اور استحکام آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اوستا محمد میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شہری بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور فعال انتظامی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں،انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کسی بھی شہر میں شہری سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے فوری ازالے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ادارے کو فعال، منظم اور عوام دوست بنانے کے لیے قابل اور باصلاحیت افسر کی موجودگی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بابو سکندر علی تنیو کی تعیناتی سے میونسپل کارپوریشن اوستا محمد کے انتظامی معاملات میں مثبت پیش رفت اور عوامی خدمت کے عمل میں مزید تیزی آنے کی امید ہے،عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب ضرورت اس امر کی ہے کہ میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں جاری ترقیاتی و بلدیاتی امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور انتظامی اہلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،اس موقع پر عوامی و سماجی حلقوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بابو سکندر علی تنیو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اوستا محمد کے شہریوں کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو مزید فعال، متحرک اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *