Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات

کوئٹہ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ کے ارکان اور اپوزیشن اراکین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان سے ان کا تعلق محض سیاسی نہیں بلکہ جذباتی اور خاندانی بھی ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان سے ان کے خاندان کی تین نسلوں سے وابستگی ہے اور اس صوبے کے ساتھ محبت نسل در نسل چلی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ان کے لیے اجنبی نہیں، یہاں کے لوگوں سے ان کا دیرینہ اور گہرا تعلق ہے۔ بلوچستان آمد پر ہمیشہ اپنائیت اور محبت کا احساس ہوتا ہے، جبکہ صوبے کے عوام نے انہیں ہمیشہ عزت اور خلوص دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی مٹی، یہاں کے لوگ اور روایات ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔ صوبے کے عوام کی محبت اور خلوص کے وہ ہمیشہ معترف رہے ہیں اور بلوچستان کے تمام اراکین سمیت ہر فرد کے لیے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین صوبہ ہے اور اس کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے۔ وفاق بلوچستان کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ آمد کو صوبے کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جمہوری روایات کے ساتھ باہمی احترام کی روایت بھی موجود ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین ایک دوسرے پر سیاسی تنقید ضرور کرتے ہیں، تاہم اخلاقی اقدار اور عزت و احترام کی مضبوط روایات برقرار ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن اراکین کا ایک ساتھ بیٹھنا بلوچستان کے مثبت سیاسی کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا باہمی احترام اور مل بیٹھ کر گفتگو کرنا بیرونِ صوبہ سے آنے والے مہمانوں کو بلوچستان کے مثبت سیاسی ماحول کا پیغام دیتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *