Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

صفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانی

صفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانی

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) جمعیت علماء اسلام ضلع اوستا محمد کے جنرل سیکرٹری اور نو منتخب جنرل کونسلر وارڈ نمبر 23 میر نعیم خان عمرانی نے بلدیاتی انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے ان سے جنرل کونسلر کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کے موقع پر میر شاہنواز خان عمرانی، بابو قربان دایہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے،حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے شہید بھائی کے عوامی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 23 کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا ہے، وہ اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 23 کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اور بنیادی مسائل کے حل، صفائی ستھرائی، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، سڑکوں اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر انداز میں آواز بلند کی جائے گی،عوامی مشکلات کا ازالہ اور علاقے کی تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے،میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگی محض عہدہ نہیں بلکہ عوام کی امانت اور ایک بڑی ذمہ داری ہے، وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر وارڈ کے تمام مکینوں کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دروازے پر مسائل سننا اور انہیں حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہی حقیقی عوامی نمائندگی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شہید بھائی کے عوامی خدمت کے مشن، جدوجہد اور عوام سے وابستگی کو جاری رکھتے ہوئے وارڈ نمبر 23 کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے حقوق اور بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھاتے رہیں گے،اس موقع پر موجود سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے میر نعیم خان عمرانی کو بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ وارڈ نمبر 23 کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *