Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

بکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالی

گنداخہ:(نامہ نگار فرید احمد) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد میر مرتضیٰ خان جمالی نے بکرا منڈی کا دورہ کرکے وہاں جاری انتظامات، صفائی ستھرائی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بکرا منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کے انتظامات، صفائی کی صورتحال، سکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا،میر مرتضیٰ خان جمالی نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ بکرا منڈی میں آنے والے شہریوں، خریداروں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، منڈی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر مرتضیٰ خان جمالی نے کہا کہ عوامی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، شفاف کاروباری سرگرمیوں اور بہتر انتظامات کی فراہمی مارکیٹ کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بکرا منڈی میں آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خرید و فروخت کے دوران شہریوں کو سہولت اور بیوپاریوں کو مناسب ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منڈی میں صفائی، پینے کے پانی، سکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور دیگر بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہری اطمینان بخش ماحول میں خریداری کرسکیں،دورے کے دوران متعلقہ افسران اور عملے نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو بکرا منڈی میں جاری انتظامات، جانوروں کی آمد و رفت، خرید و فروخت اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ میر مرتضیٰ خان جمالی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *