Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

کوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

خبرنامہ ۔
صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی ہدایات پر ناقص خوراک کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ، حب، حرمزئی پشین اور کولپور سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 خوراک کے مراکز و یونٹس پر جرمانے عائد، متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جبکہ ایک غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والے یونٹ کو سیل کردیا۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق مشرقی بائی پاس و جتک اسٹاپ کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران ناقص صفائی، نان فوڈ گریڈ رنگ، ممنوعہ چائنیز نمک، غیر مناسب اسٹوریج، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات اور نامکمل حفاظتی لباس پر ایک مصالحہ یونٹ سیل جبکہ ایک نمکو یونٹ مالک پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ خدائیداد روڈ و کاسی روڈ پر 19 مراکز کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی، ویسٹ مینجمنٹ، نامناسب اسٹوریج اور PPE کی خلاف ورزیوں پر 3 یونٹس جرمانہ جبکہ 6 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ اسی طرح جناح ٹاؤن و ویسٹرن بائی پاس میں معائنے کے دوران ناقص صفائی، ایکسپائرڈ ایسنسز، حشرات، غیر محفوظ اسٹوریج اور نامکمل حفاظتی انتظامات پر 5 یونٹس جرمانہ کیے گئے۔ایئرپورٹ روڈ پر گریڈ کلرز اور کم وزن نان کی فروخت پر 3 یونٹس جرمانہ جبکہ 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ نان کا وزن مقررہ 310 گرام کے بجائے 236، 244 اور 245 گرام پایا گیا۔مزید برآں حب سٹی میں غیر معیاری رنگ اور ممنوعہ چائنیز نمک کے استعمال پر 2 مصالحہ شاپس جرمانہ کی گئیں، جبکہ دیگر مراکز کو اصلاحی ہدایات جاری کی گئیں۔حرمزئی پشین میں 23 مراکز کی چیکنگ کے دوران ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 4 یونٹس جرمانہ کیے گئے، جبکہ متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔علاوہ ازیں کولپور میں بی ایف اے حکام نے ممنوعہ چائنیز نمک، گٹکا اور بغیر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ والی مصنوعات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 یونٹس جرمانہ جبکہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے ، اس دوران ایک دکاندار کو فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، عوام کی صحت سے کھیلنے اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *