Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

بلوچستان میڈیا فورم کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کا اہم اجلاس صدر قیوم بلوچ کی زیرصدارت واٹس ایپ لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں سبی، بختیار آباد، بھاگ، مچھ بولان، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے فورم کے مرکزی و ڈویژنل عہدیداران، اراکین سینٹرل کمیٹی اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل اللہ داد رند، سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی، نائب صدور ندیم بابر مغل، رمضان بھٹو، سلطان کرد اور فرید اللہ شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی ہزارہ، ایڈیشنل سیکرٹریز حافظ امداد حسین اور محمد اسلم، سیکرٹری اطلاعات اصغر بلوچ، سیکرٹری آفس پیر جان بلوچ، سیکرٹری فنانس احمر ندیم، اراکین سینٹرل کمیٹی، ڈویژنل صدر سبی گووندا راہیجہ، ڈویژنل صدر گوادر صداقت بلوچ، ڈویژنل صدر کوئٹہ عامر بنگلزئی سمیت دیگر عہدیداران ھوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 28 اگست بروز جمعہ یومِ شہداء صحافت کے موقع پر بلوچستان بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا اور شہداء صحافت کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بلوچستان میڈیا فورم کے تمام عہدیداران، ممبران اور دیگر صحافی بازوؤں پر سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے پریس کلبز کی انتظامیہ اور عہدیداران سے بھی اپیل کی گئی کہ 28 اگست کو شہداء صحافت سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں اور شہداء صحافت کیلئے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر صدر بلوچستان میڈیا فورم قیوم بلوچ نے کہا کہ صحافت کے شعبے سے وابستہ شہداء نے حق اور سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان کی قربانیاں پوری صحافتی برادری کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ شہداء صحافت کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کے اہلخانہ کے دکھ اور قربانی کا احساس پوری صحافتی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور بے خوف صحافت جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، صحافیوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل، ظلم و ناانصافی اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ قیوم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم شہداء صحافت کے مشن کو آگے بڑھانے، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کے دفاع کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے بلوچستان بھر کے صحافیوں، پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں سے اپیل کی کہ 28 اگست کو یومِ شہداء صحافت کے موقع پر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھیں، پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائیں اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *