Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

سردار عبید گورگیج نے عوام کے ووٹ کا حق ادا کردیا ہے، میر شیر احمد بنگلزئی

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور حلقہ پی بی 44 معائنہ کمیٹی کے رکن میر شیر احمد بنگلزئی نے رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 و پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج کی بہترین عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عبیداللہ گورگیج نے عوام کے ووٹ کا حق ادا کردیا ہے۔ وہ بلا تفریق اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل سنتے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ سردار عبیداللہ گورگیج نے حلقہ پی بی 44 میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی سیاست کا محور ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت ہے، یہی وجہ ہے کہ حلقے کے عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عبیداللہ گورگیج کی زبردست عوامی خدمات کی مثالیں خود ان کے سیاسی مخالفین بھی دیتے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنے حلقے میں حقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا عوام سے مسلسل رابطہ اور ہر مشکل وقت میں ان کے درمیان موجود رہنا قابل تحسین ہے۔ میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 میں گزشتہ کئی سالوں سے درپیش مسائل ایک دن میں پیدا نہیں ہوئے اور نہ ہی سالوں پرانے مسائل کو چند دنوں میں مکمل طور پر حل کیا جاسکتا ہے۔ ان مسائل کے حل کیلئے مسلسل محنت، منصوبہ بندی اور وقت درکار ہے، تاہم سردار عبیداللہ گورگیج کی کوششیں قابل تعریف ہیں کہ وہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی اصل ذمہ داری اپنے حلقے کے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا، ان کی آواز متعلقہ فورمز تک پہنچانا اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہے، اور سردار عبیداللہ گورگیج اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سردار عبیداللہ گورگیج اسی سوچ کے تحت حلقہ پی بی 44 کے عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ مزید تیز ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ میر شیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کے عوام کو چاہیے کہ وہ تعمیری سیاست اور عوامی مفاد کیلئے ہونے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں، کیونکہ اجتماعی مسائل کا حل سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *