Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ بند کیا جائے، حبیب اللہ بادیزئی

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے پٹرولیم مصنوعات خصوصاً پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ فوری طور پر بند کیا جائے اور عوام و ٹرانسپورٹرز کو ریلیف فراہم کیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر پندرہ دن بعد لیا جائے تاکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کی صورت میں اس کا فائدہ فوری طور پر عوام اور ٹرانسپورٹرز تک منتقل ہوسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافر کوچز، بسوں، ٹو ڈی اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا براہ راست انحصار ڈیزل اور پٹرول پر ہے، اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے گاڑیوں کے روزمرہ آپریشن، ٹائر، اسپیئر پارٹس، مرمت، ڈرائیوروں اور دیگر عملے کے اخراجات سمیت تمام شعبوں پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز اضلاع اور شہروں کے درمیان چلنے والی مسافر کوچز اور بسیں عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ مسافروں پر بھی کرایوں کی صورت میں اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور عام مسافروں دونوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کا تعین طویل وقفوں کے بجائے ہر پندرہ دن بعد کیا جائے اور عالمی مارکیٹ میں کمی کا فائدہ بھی اسی تناسب سے عوام تک پہنچایا جائے۔ اگر عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو تو حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر ملکی سطح پر قیمتیں کم کرے، جبکہ عالمی منڈی میں اضافے کا تمام بوجھ یکدم عوام اور ٹرانسپورٹرز پر منتقل نہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے اور مسافر ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور دیگر اضافی اخراجات کا بھی جائزہ لے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ٹرانسپورٹرز کے لیے موجودہ کرایوں پر مسافر گاڑیاں چلانا مزید مشکل ہوجائے گا۔ حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکے، پندرہ روزہ بنیاد پر قیمتوں کا شفاف جائزہ لینے کا مستقل نظام وضع کرے اور بلوچستان کے مسافر ٹرانسپورٹرز کو خصوصی ریلیف فراہم کرے تاکہ عوام کو بھی مناسب کرایوں پر سفری سہولیات دستیاب رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *