Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

مولانا عبدالقادر لونی کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی مبارکباد، پشتون قومی جرگے کی دعوت

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی ڈپٹی چٸیرمین عبدالروف لالا کے سربراہی میں وفد جمیت نظریاتی سیکرٹریٹ آمد جمیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی کو امیر منتخب ہونے پر مبارکبادی پیش کی اور پشتون قومی جرگہ کی دعوت دی
جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناعبدالقادرلونی صوباٸی امیر مولانا قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی،مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ، صوبائی ناٸب امیر مفتی رحمت اللہ صوبائی محتسب مولانا نیازمحمد صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی ودیگر صوباٸی عہدیدران سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی ڈپٹی چٸیرمین عبدالروف لالا مرکزی سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال، صوباٸی پارلیمانی سیکرٹری حضرت عمر اچگزٸی صوباٸی ڈپٹی سیکرٹری اقبال بٹے زٸی، صوباٸی ڈپٹی سیکرٹری حفیظ ترین صوباٸی ڈپٹی سیکرٹری حبیب الرحمن بازٸی سے ملاقات میں مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی کو امیر منتخب ہونے پر مبارکبادی پیش کی اور پشتون قومی جرگہ کی دعوت دی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی پشتون قومی جرگہ میں بھرپور شرکت اور ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوٸے کہا کہ بلوچستان میں اقوام کو درپیش حالات پر جرگہ کا انعقاد ناگزیر ہوچکا ہے جمعیت نظریاتی ہر مظلوم کی حامی ہے بلوچستان میں بدامنی، احساسِ محرومی اور انتظامی ناانصافی دہائیوں سے جاری معاشی عدم مساوات نے شدید سیاسی و سماجی بے چینی پیدا کی ہے۔ بلوچستان میں جاری بدامنی، واستحصالی اقدامات اور بنیادی حقوق سے محرومی اور آٸینی بحران پر جرگہ بلانا وقت کی ضرورت ہے۔ جاری بدامنی اور بحرانوں پر مذہبی اور سیاسی قیادت سیاسی ختلافات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرے بلاتفریق تمام اقوام کے حقوق اور انصاف کے لیے جدوجہد جمعیت نظریاتی منشور کا حصہ ہے تمام اقوام کے اجتماعی مسائل، امن، حقوق اور تحفظ کے لیے جدوجہد تمام مذہبی وسیاسی قیادت کی زمہ داری ہے بلوچستان کی اقوام کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحران اور جبر وزیادتی سے نجات کے لیے تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں متفقہ لاٸحہ عمل طے کرے بلوچستان میں مختلف اقوام، قبائل اور مقامی آبادی کو متعدد بدامنی، معاشی اور انتظامی مسائل کا سامنا ہے۔ سوچی سمجھے منصوبے کی تحت بلوچستان کے اقوام کو امن وخوشحالی اور ترقی سے محروم کررکھاہے مقامی آبادی کو اپنے وساٸل سے محروم کر رکھا ہے​اٹھارویں ترمیم اور آئین کے تحت صوبائی خودمختاری اور قدرتی وسائل پر صوبے کے اولین حق کی باوجود محروم کر رکھا ہے قومی شاہراہوں پر عام عوام اور تاجر کی جاں ومال غیر محفوظ ہے۔ عدم تحفظ سے ٹرانسپوٹر تجارت آزادانہ نقل و حرکت مسلسل متاثر ہورہی ہے۔ سرحدی تجارت کی بندش، وسائل پر اختیار اور چیک پوسٹوں کے مسائل سے عوام اذیت کا سامنا کررہی ہے تمام اقوام سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہےاس وقت جرگہ کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *