Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہمکہ معاہدہ اجتماعی سلامتی، تزویراتی تعاون وعلاقائی استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہے، اسحاق ڈاردشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، ایرانی آرمی چیفنیپال قیامت خیز سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 675 تک پہنچ گئی، 2400 سے زائد لاپتاجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑنیپرا کے نئے کارکردگی قوانین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر شکنجہ سختگل پلازہ کی انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاریپاکستان کا اصل مسئلہ عام آدمی کی بے بسی ہےکمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا انتظامی افسران کےہمراہ ددر پراجیکٹ سائٹ تحصیل کنراج کا دورہمکہ معاہدہ اجتماعی سلامتی، تزویراتی تعاون وعلاقائی استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہے، اسحاق ڈاردشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، ایرانی آرمی چیفنیپال قیامت خیز سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 675 تک پہنچ گئی، 2400 سے زائد لاپتاجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑ

گوٹھ چوکی جمالی ممتاز خان وزیرانی کا ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ مکمل، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر

گنداخہ(نورحسن جمالی) رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے ترقیاتی فنڈ سے اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی خصوصی تجویز پر گوٹھ چوکی جمالی میں ممتاز خان وزیرانی اور آس پاس کے گاؤں کے لئے ایک کلومیٹر طویل بلیک ٹاپ روڈ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل سے گوٹھ چوکی جمالی کے مکینوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ علاقے کے عوام کو شہر اور دیگر علاقوں تک آنے جانے کے لیے بہتر سفری سہولت میسر ہوگی۔ طویل عرصے سے خستہ حال راستے کی وجہ سے علاقہ مکین خصوصاً طلبہ، بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اس اہم ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔
اس موقع پر ممتاز خان وزیرانی اور حاجی خان وزیرانی نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں میں ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم اور دیرینہ ضرورت تھی، جسے پورا کرکے عوام دوست اقدام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر خان محمد خان جمالی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے علاقے کی بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، جبکہ نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی تجویز پر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔علاقہ مکینوں نے بھی بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر خان محمد خان جمالی اور میر قیص خان جمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پختہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت آسان ہوگی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *