Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن قابلِ تحسینجنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں بازیابکوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واکپنجگور کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے، چاکر صدیق بلوچصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقبوزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژن قابلِ تحسینجنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو کمسن لڑکیاں بازیابکوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واکپنجگور کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے، چاکر صدیق بلوچصدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کا رشتہ لیکر یورپی ملک ‘لیختن شٹائن’ پہنچ گئے، ذرائعفنانس ایکٹ : غلط ان پٹ ٹیکس کریڈٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد ہوگاایران ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اٹھاپمز اسپتال میں انتظامی عہدوں پر نئی تقرریوں کے احکامات جاریبانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی ہیں کہ عمران خان بالکل فٹ ہیں: خواجہ آصفپاکستان مستقبل کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے، بلال بن ثاقب

گاؤں ماسٹر احمد نواز جمالی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل، علاقہ مکینوں کا اظہار تشکر

گنداخہ(نورحسن جمالی) رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے ترقیاتی فنڈ سے اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کی تجویز پر گاؤں ماسٹر احمد نواز جمالی میں بلیک ٹاپ روڈ کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔سڑک کی تعمیر سے گاؤں کے مکینوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو بہتر سفری سہولت میسر ہوگی۔ پختہ سڑک کی سہولت علاقے کے عوام کی دیرینہ ضرورت تھی، جس کی تکمیل پر گاؤں کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر گاؤں کی معزز شخصیت استاد احمد نواز خان جمالی اور دیگر علاقہ مکینوں نے رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی اور نوجوان قیادت میر قیص خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر ایک اہم عوامی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ میر خان محمد خان جمالی نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، جبکہ میر قیص خان جمالی کی تجویز پر گاؤں میں سڑک کی تعمیر سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ پختہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت آسان ہوگی بلکہ گاؤں کے عوام کو روزمرہ زندگی میں بھی سہولت حاصل ہوگی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *