Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

سیاسی اختلاف کو گالم گلوچ اور کردارکشی میں تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

سیاسی اختلاف کو گالم گلوچ اور کردارکشی میں تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ اصولی اختلاف جمہوری عمل کی روح اور سیاسی جدوجہد کا فطری حصہ ہے اختلاف کو تہمت، تحقیر، گالم گلوچ، کردارکشی اور بدزبانی میں تبدیل کرنا جمہوری اقدار اور سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کے اظہار کے لیے دلیل، تحمل اور اخلاقی حدود کی پاسداری ناگزیر ہے سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی کا رنگ دینے سے معاشرے میں برداشت اور مکالمے کی فضا متاثر ہوتی ہے جس کے منفی اثرات پوری سیاسی و سماجی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اپنی دینی و سیاسی تربیت، اعلیٰ اخلاق اور شائستہ طرزِ گفتار کے ذریعے معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال قائم کریں۔ سیاسی مخالفین کے نظریات سے اختلاف اپنی جگہ تاہم ان کی عزتِ نفس مقام اور انسانی وقار کا احترام ہر صورت ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔ یہی بالغ نظری، اعلیٰ سیاسی تربیت اور نظریاتی کارکن کی حقیقی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی قیادت، کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافِ رائے کو نفرت اور تصادم کے بجائے دلیل، مکالمے، برداشت اور باوقار سیاسی رویے کے فروغ کا ذریعہ بنائیں۔ معاشرے میں تہذیب، رواداری اور مثبت سیاسی مکالمے کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *