Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

صوبے پر علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

صوبے پر علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہوگیا حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اقتدار اور کرپشن کے تحفظ میں مصروف ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری غربت اور معاشی بدحالی کی سنگین صورتحال سے دوچار ہیں صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے بجائے بدعنوانی کی نذر کیا جارہا ہے عوام بنیادی ضروریاتِ زندگی کے حصول کے لیے دربدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے پر علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ مسلط ہے جسے عوامی مسائل کے حل کے بجائے کرپشن اور ذاتی مفادات سے فرصت نہیں۔ آٹے چینی اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث کئی خاندان شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں اور بعض افراد انتہائی مایوس کن حالات میں خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بارڈرز کی بندش، تجارت پر قدغنوں اور شاہراہوں پر عدم تحفظ کے باعث بلوچستان کی معاشی و تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہونے کے باوجود حکمران اس سنگین صورتحال کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ شیشے کے محلوں میں بیٹھے حکمرانوں کو عوام کی بھوک، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا ادراک نہیں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ حکومت محض بیانات اور نمائشی اقدامات کے بجائے آٹے سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور بارڈر و تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *