Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زور

نصیرآباد جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایونٹ میں مبینہ بڑے پیمانے پر خوردبرد کا انکشاف

نصیرآباد جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایونٹ میں مبینہ بڑے پیمانے پر خوردبرد کا انکشاف

نصیر آباد ۔۔۔(رپورٹ یونس عمرانی)نصیرآباد محکمہ اسپورٹس حکومتِ بلوچستان کی جانب سے نصیرآباد میں جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایونٹ کے اخراجات کے معاملے میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے نام پر جعلی بل تیار کیے گئے، جبکہ بعض اخراجات اور بلوں کی تفصیلات بھی سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بال میچز کے نام پر بھی مبینہ طور پر بل بنائے گئے، جس سے سرکاری فنڈز کے استعمال کے حوالے سے مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایونٹ کے لیے مختص سرکاری رقم کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل ریکارڈ، اخراجات کی تفصیلات، ٹینڈر و کوٹیشنز اور ادائیگیوں کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔ معاملے نے مقامی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جشنِ آزادی ایونٹ کے نام پر ہونے والے تمام اخراجات کا شفاف اور غیرجانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے۔عوامی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان، محکمہ اسپورٹس کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے شواہد سامنے آئیں تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *