Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقرر

بلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچ

تربت:(مکران افیئرز)
بلوچی زبان کی ترقی اور دینی لٹریچر کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، ایپلی کیشن پلے اسٹور پر دستیاب

بلوچی زبان میں قرآنِ مجید کے ترجمے پر مشتمل پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچ کردی گئی ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس پیش رفت کو بلوچی زبان میں دینی تعلیمات کی ترویج اور زبان کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

’’جمال القرآن‘‘ بلوچی زبان کے معروف ادیب، محقق اور مترجم جمال عبدالناصر ندوی کے ترجمۂ قرآن پر مشتمل ہے۔ وہ بابائے بلوچی مولانا خیر محمد ندویؒ کے بھتیجے ہیں۔ جمال عبدالناصر ندوی نے قرآنِ مجید کا بلوچی زبان میں ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچی لغت کی تیاری اور زبان کے فروغ کے لیے بھی کام کیا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے جمال عبدالناصر ندوی نے بتایا کہ بلوچی زبان میں قرآنِ مجید کے ترجمے پر مشتمل ایپلی کیشن کی عدم موجودگی کے پیشِ نظر انہوں نے یہ قدم اٹھایا، تاکہ قرآنِ مجید کی تعلیمات کو عام کرنے کے ساتھ بلوچی زبان پڑھنے اور سمجھنے والوں کو بھی سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال ایپلی کیشن میں قرآنِ مجید کا بلوچی ترجمہ شامل کیا گیا ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں ایپلی کیشن میں آڈیو کی سہولت بھی شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ صارفین قرآنِ مجید کی تلاوت کے ساتھ بلوچی ترجمے سے بھی استفادہ کرسکیں۔

یہ ایپلی کیشن بلوچی زبان میں دینی مواد کی دستیابی کو آسان بنانے اور نئی نسل کو اپنی مادری زبان میں قرآنِ مجید کا مفہوم کا موقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

نیچے دیئے گئے لنک سے آپ پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کریں اور دوسروں تک بھی اسے پہنچائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *