Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زور

انتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا میں انتخابات کے بعد ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں خطے میں جنگ دوبارہ شدت اختیار کرنے کے خدشات ظاہر کیے ہیں، تاہم کسی نئی کارروائی کے حتمی فیصلے یا وقت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف مزید حملوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی نقل و حرکت اور اضافی عسکری وسائل کی تعیناتی نے کشیدگی میں اضافے کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات متوقع ہیں، جبکہ امریکا میں 3 نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔ امریکی انتخابات سے قبل ایران پر حملوں کا امکان نسبتاً کم قرار دیا گیا ہے، کیونکہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے نے امریکی عوام کی مشکلات بڑھائی ہیں، جس سے صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو بھی سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔

جریدے کے مطابق ٹرمپ نے پہلے مشرق وسطیٰ کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہونے کی امید ظاہر کی تھی، تاہم خطے میں تیسرے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے اور مزید 10 ہزار میرینز کی تعیناتی کا ذکر بھی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بعض امریکی فوجی اڈوں پر اہلکاروں کی تعداد کم کی گئی ہے، خصوصاً ان مقامات پر جہاں ایرانی جوابی حملوں کے نتیجے میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی جنگ اور بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں فوجی کشیدگی، توانائی کی قیمتوں اور امریکی داخلی سیاست کے درمیان تعلق اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ تاہم ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے حتمی فیصلے یا اس کے وقت کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *