Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زور

بلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان نے بلند شرح سود کے باعث اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) کی جانب سے 49 کروڑ ڈالر کے تجارتی قرض کی پیشکش مسترد کردی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق قرض پر تقریباً 8 فیصد شرح سود عائد ہوتی، جبکہ حکومت کو توقع تھی کہ یہ قرض تقریباً 6 فیصد شرح سود پر دستیاب ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے گزشتہ ہفتے قرض مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک سال کی مدت کے لیے پیش کیے گئے قرض کی پیشکش مسترد ہونے کے بعد وزارت خزانہ نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ آئی ٹی ایف سی یا کسی دوسرے ذریعے سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان کی مالیاتی ضروریات بدستور بلند ہیں۔ وزارت خزانہ کے مالی سال 2026-27 کے قرضہ منصوبے کے مطابق ملک کی مجموعی مالیاتی ضروریات 28 ہزار 647 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 20 فیصد کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ضروریات میں تقریباً 7 ہزار ارب روپے کا وفاقی مالیاتی خسارہ اور 21 ہزار ارب روپے سے زائد کے ملکی و بیرونی قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگیاں شامل ہیں۔

وزارت خزانہ نے خالص بیرونی مالیاتی ضروریات 813 ارب روپے، یعنی تقریباً 2.8 ارب ڈالر، بتائی ہیں، تاہم پرانے قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث نئے قرضوں کی مجموعی ضرورت اس سے زیادہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ٹی ایف سی کی پیشکش اس لیے بھی قبول نہیں کی کہ قرض کی لاگت دسمبر 2027 میں میچور ہونے والے پاکستانی بانڈ کی تقریباً 6.1 فیصد مارکیٹ شرح سے زیادہ تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے اگست میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ذریعے بحرین اور دبئی سے 30 کروڑ ڈالر کا تجارتی قرض حاصل کیا تھا، جبکہ ستمبر میں یورو بانڈز کے ذریعے بھی 3 ارب ڈالر حاصل کیے گئے تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *