Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زور

حنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کھلا خط لکھ کر تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اہلخانہ نے پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فرانزک رپورٹس اور فنگر پرنٹس کے نتائج سامنے آنے سے پہلے ہی تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی جانب موڑ دیا گیا، جبکہ ملزم فیصل اصغر سے متعلق شواہد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

خط میں اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں کی گئیں، تاہم کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے مختلف فورمز اور حکومتی نمائندوں کے ذریعے بھی تحقیقاتی کمیٹی کے طریقہ کار پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

اہلخانہ کے مطابق حنا جاوید کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ حنا جاوید اور ملزمان کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹس تاحال زیر التوا ہیں۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ مقتولہ کے موبائل فون سے اہم پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ عدالت میں جانے سے پہلے پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی کسی کو مجرم یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتی، کیونکہ کسی شخص کے قصوروار یا بے گناہ ہونے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ اہلخانہ نے کمیٹی کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کی ہے۔

مقتولہ کے اہلخانہ نے مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قتل کیس کی فائل کا تفصیلی جائزہ لیں، فیصل اصغر سے متعلق شواہد کو نظرانداز کیے جانے کا نوٹس لیں اور ملزمان کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہ ہونے دیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *