Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیمیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

سرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہ

کراچی: سرکاری اسپتالوں میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مبینہ پھیلاؤ کے معاملے پر ملک بھر میں طبی ایمرجنسی نافذ کرنے اور وفاقی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا۔

متاثرہ بچوں کے وکیل طارق منصور نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے اور باقاعدہ تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طارق منصور کے مطابق ولیکا اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت تحقیقات شروع کی جائیں اور وفاقی تحقیقاتی اداروں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے۔

خط میں ایف آئی اے، آئی بی، نیب، ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے علاوہ ڈریپ اور قومی ادارہ صحت کو بھی تحقیقات کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

متاثرہ بچوں کے وکیل نے متعلقہ اسپتالوں کے طبی، انتظامی اور مالی ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور ان کا فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے اور ذمہ دار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *