Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیمیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

کنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

کنڈ ملیر: بلوچستان کے اہم سیاحتی مقام اور قومی شاہراہ پر واقع کنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر مستقل فائر بریگیڈ اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، تاہم علاقے میں فائر بریگیڈ کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں قیمتی گاڑیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں فائر بریگیڈ اوتھل یا بیلہ سے طلب کی جاتی ہے، لیکن امدادی ٹیموں کو پہنچنے میں لگنے والا وقت نقصان میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

اہلیانِ کنڈ ملیر اور سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فائر بریگیڈ کی مستقل سہولت فراہم کی جائے تاکہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں، مقامی آبادی اور سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *