Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیمیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

لاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

بزرگوں اور اکابرین کی مزاروں کی بے حرمتی قابل افسوس ہے۔ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 4 مساجد اور حضرت سید سخی شاہ محمد غوث قادری گیلانی کے مزار کو منتقل یا بلڈوز کی مبینہ ارادے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بزرگوں اور اکابرین کی مزاروں کی بے حرمتی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ دہلی دروازہ لاہور میں واقع ایک قدیمی ورثہ جو کہ دو سو چھیانوے سال پرانا ہے اس مسجد کو شہید کرنے کا حکم دیا ہے جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا لاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے ملک بھر کے عوام اس تاریخی ورثے کو بچایا جائے۔ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پنجاب حکومت باز رہے یہ ہماری 296 سال کی وراثت ہے تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے کارکنان اس کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔ پنجاب حکومت اپنا فیصلہ واپس لے۔ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے کارکنان احتجاج اور جلوسوں پر مجبور مت کریں۔پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے مزید کہا کہ بزرگوں اور اکابرین کے مزارات اور مقابر کی دیکھ بھال اور ان کا احترام کرنا یقیناً ہماری تہذیبی، تاریخی اور روحانی اقدار کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ مزارات نہ صرف ہماری تاریخ کا اثاثہ ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے اسلاف کی قربانیوں اور ان کی تعلیمات سے جڑے رہنے کا ایک ذریعہ بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام علمائے کرام، مشائخ اور عقیدت مندوں سے بھی مطالبہ ہے کہ اس اہم ایشو پر آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *