Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

انجینیئر میر محمد کھوسہ چیف انجینیئر سبی زون تعینات عہدے کا چارج سنبھال لیا

کوئٹہ(پ ر) محکمہ تعمیرات و مواصلات بلوچستان سبی زون کے نئے چیف انجینئر انجینئر میر محمد کھوسہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ ان کی تعیناتی پر محکمہ تعمیرات و مواصلات کے افسران و ملازمین، دفتر کے اسٹاف اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مبارکباد دینے والے حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انجینئر میر محمد کھوسہ اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، وسیع تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سبی زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے، انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی کاموں کے معیار و مقدار کو یقینی بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
انجینئر میر محمد کھوسہ کی تعیناتی کو محکمہ تعمیرات و مواصلات سبی زون کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شفافیت، معیار اور محکمانہ امور میں مزید بہتری کی توقع ہے۔ اس موقع پر مختلف حلقوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ سبی زون میں عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرپور انداز میں استعمال کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *