Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

اسماءامان اللہ کی انصاف کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل

اسماءامان اللہ کی انصاف کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل

قمبرانی روڈ کی رہائشی اسماءامان اللہ نے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 13 اگست کی شب ان کے کزنز نے گھر میں داخل ہو کر انہیں مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسماءامان اللہ کے مطابق واقعے کی بنیادی وجہ رشتے سے انکار تھی۔اسماءامان اللہ نے کہا کہ خدا بخش نے رشتے سے انکار پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے زبردستی نکاح کی کوشش بھی کی، تاہم مولوی نے نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے بعد انہیں مبینہ طور پر باندھ کر اغوا کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اسماءکے مطابق انہیں گاڑی میں زبردستی لے جایا جا رہا تھا کہ ایک چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے مبینہ طور پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسماءامان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تعلیمی اسناد سمیت تقریباً 65 لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی لے جایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے میں خدا بخش، سراج، رفیق اور دیگر خالہ زاد مبینہ طور پر ملوث ہیں۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ تشدد کے باعث وہ اس قدر زخمی ہوئی ہیں کہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ملزمان اب بھی انہیں نقصان پہنچانے کے لیے تلاش کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ خفیہ مقام پر رہنے پر مجبور ہیں۔اسماءامان اللہ نے روتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا قصور صرف یہ تھا کہ میں نے رشتے سے انکار کیا۔ میری عزت کو پامال کیا گیا، مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔“انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *