Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

فینکیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب کا انعقاد

فینکیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب کا انعقاد

رپورٹ جمشید اقبال
فینکیس فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ روٹری کلب لاھور ساوتھ اور پی سی ایس آر ھاوسنگ سوسائٹی انتظامی کمیٹی کے باھمی اشتراک سے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے کیمونٹی ھال پی سی ایس ائی ار سوسائٹی لاھور میں ایک زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا
جشن آزادی کی تقریب میں خصوصی بچوں نے شاندار پرفارمینس اور ملی نغموں پر ٹیبلوز بھی پیش کئے جن کو شرکاء محفل نے بھر پور داد دیتے ہوئے سراھا
جشن آزادی پروگرام میں مختلف سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی کی تقریب کو کامیاب بنایا
تقریب میں سردار ہمایوں علی خان،محمد اسلم گل، محمد اشرف خان ایڈووکیٹ شہزاد بھٹہ ڈاکٹر سیمرہ نور سید قمر عباس شاہ، روبی عمران ڈاکٹر شاہینہ اصف پی ٹی وی اینکر رضوانہ فاروق،محمد عادل جمیشد اقبال ڈاکٹر اسماعیل ھاشمی پروفیسر محمد وسیم بھٹی، وسیم چوہدری و دیگر کی شرکت

ڈاکٹر نور الزمان رفیق چیرمین فینکیس فاؤنڈیشن نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہ ھر سال 14 اگست کو پاکستان بھر میں یومِ آزادی / جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور ایک آزاد وطن کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے
ڈاکٹر نور الزماں رفیق نے کہا آزادی کسی بھی قوم کے لئے سب سے بڑی نعمت ھے جب سے دنیا وجود میں آئی ھے غلامی اور آزادی کا سلسلہ جاری ھے طاقت ور قومیں کمزوروں پر حکمرانی کرتی رھی ھے اور پھر ایک وقت آتا ھے کہ محکوم قوموں اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرتی ھیں اور بالآخر آزاد فضاؤں میں سانس لینے کے قابل ھو جاتی ھے یہی قومیں اپنی آزادی کے قدر جانتی ہیں

سردار ہمایوں علی خان محمد اشرف خان محمد اسلم گل ڈاکٹر سیمرہ نور روبی عمران نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور فینکیس فاؤنڈیشن روٹری کلب آف لاھور ساؤتھ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار پروگرام مرتب کیا جس میں خصوصی بچوں نے نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا
سنگر عمران نے تقریب کے دوران ملی نغمے سے محفل کو دوبالا کیا اور شرکاء نے بھر پور داد دی
فینکیس فاؤنڈیشن کی جانب سے سماجی خدمات کے اعتراف پر سردار ہمایوں علی خان ایڈووکیٹ شہزاد بھٹہ محمد اسلم گل سید قمر عباس شاہ جمیشد اقبال پروفیسر وسیم بھٹی و دیگر شخصیات کو یادگاری شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے گئے
تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کی پر تکلف چائے سے تواضع کی گئی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *