Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

پشین میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

پشین میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

پشین (نامہ نگار ) ایس ڈی پی او سید عظمت حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ ایس ایس پی پشین نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے اسپیشل نیٹ ورک کے ذریعے چوری کی وارداتوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث چھ مشتبہ افراد کرلیا گیا۔ سید عظمت شاہ نے بتایا کہ چور مختلف مقامات سے موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں سرگرم رہے ، جبکہ بعض وارداتوں میں چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ وارداتوں سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کے بعد پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے پولیس لائن پشین میں میڈیا ہاوس پشین کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی (یو ٹیز) محمد اکبر ، غضنفر بگٹی ، عتیق الرحمن ، ایس ایچ او چوہدری محمد ادریس سمیت واپڈا اہلکار شریک تھے۔ سید عظمت حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ چوروں کا ایک منظم نیٹ ورک شہر اور اطراف میں سرکاری ٹیوب ویلوں سمیت مختلف مقامات سے واپڈا کے بجلی ٹرانسفارمرز اور تاریں چوری کرتے تھے ، اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر تین ٹرک مبینہ طور پر چوری شدہ بجلی کے ٹرانسفارمرز اور تاریں برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان کی برآمدگی کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایسے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیا ہے جو چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ایس ڈی پی او سید عظمت شاہ نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہ کہ منشیات کیخلاف زیرو ٹالرینس ہوگی ، گزشتہ سات ماہ کے دوران تقریباً سترہ کلو گرام منشیات برآمد کرلیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *