Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

دکی: تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر نامعلوم افراد کا حملہ، دو روڈ رولر نذرِ آتش

کوئٹہ دکی شہر کراس کے قریب بجلی کے گریڈ اسٹیشن میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کی دو روڈ رولر مشینوں کو آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں قیمتی مشینیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ حملہ آور اس تخریبی کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ دکی شہر سے 15 کلومیٹر جنوب میں کوہلو روڈ پر پیش آیا، جبکہ جائے وقوعہ غڑواس پولیس اسٹیشن سے تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ تعمیراتی کمپنی دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *