Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

گنداخہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل، جی ایم ٹائگرز فاتح

گنداخہ(نامہ نگار فریداحمد) گنداخہ شہر میں حسام چاوڑا حق باہو کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام اور کرکٹ ایسوسی ایشن گنداخہ کے چیئرمین محمد جڑیل جمالی کی نگرانی میں منعقدہ شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز فائنل کھیلا گیا،جس میں جی ایم ٹائگرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ ٹائگرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ کے دوران گراؤنڈ میں شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی رہا اور کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کو دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید جمالی کے بھتیجے میر زین اللہ جمالی، میر فردین خان جمالی اور میر زیشان خان جمالی تھے،مہمانوں کی آمد پر منتظمین اور شائقین کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے فاتح ٹیم جی ایم ٹائگرز اور رنر اپ بلوچ ٹائگرز کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر میر زین اللہ جمالی، میر فردین خان جمالی اور میر زیشان خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے میں نوجوان نسل کی مثبت تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں اور ان کی صلاحیتیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔ کرکٹ سمیت دیگر کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک، مقابلے کا جذبہ اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ گنداخہ کے نوجوان باصلاحیت اور کھیلوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ نہ صرف ضلعی بلکہ صوبائی اور قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *