Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطلبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیاسماءجتک کیس قابل تشویش معاملہ ہے ،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ربابہ بلیدیوڈھ: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملاکیسویں صدی میں خواتین اور بچیوں کو غلامی کی زنجیروں میں رکھنا قرآنی تعلیمات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عبدالمتین اخونزادہحب: جماعت اسلامی کا مہنگائی اور اضافی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطلبلوچستان میں دہشتگری کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں، اراکین بلوچستان اسمبلیسانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئیاسماءجتک کیس قابل تشویش معاملہ ہے ،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ربابہ بلیدیوڈھ: وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں

سانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئی

سانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ،زمرک اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی شہداءکی جماعت ہے اور سانحہ 8 اگست جیسے المناک واقعات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ المناک واقعہ بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے‘یہ بات انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ 8 اگست 2016 کا سانحہ بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جس میں ملک کے نامور وکلا، صحافیوں اور شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور پارٹی کے کارکنوں اور رہنماو¿ں نے وطن کے امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ شہدائ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر امن، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ سانحہ 8 اگست کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہ المناک واقعہ بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جس میں درجنوں وکلائ ، صحافیوں اور شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سانحہ 8 اگست کے شہداءکی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس المناک واقعے نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے نظامِ انصاف کو شدید دھچکا پہنچایا تھا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مو¿ثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا اعادہ نہ ہو۔ شہداءکی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ قانون کی حکمرانی، امن، انصاف اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی مکمل صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *