Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتک

عوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیج

کوئٹہ/گنداخہ: (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، حلقے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی نمائندگی کا اعزاز بخشا ہے، وہ اس پر ہر صورت پورا اتریں گے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں جتک ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر ثناء اللہ جتک، میر ابرار جعفر، میر نبیل جتک اور ایوب جاموٹ سے ملاقات کے دوران کیا،عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے عوامی فلسفے کی امین جماعت ہے، جس نے ہمیشہ غریب، مزدور، کسان اور عام آدمی کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے۔ پارٹی قیادت عوامی مسائل کے حل اور ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر، آبپاشی، نکاسی آب، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ہر علاقے میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جا سکے۔رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ حلقے کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے، خواتین کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی منصوبے مرتب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کا اصل فرض عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سننا اور ان کا عملی حل نکالنا ہے، اسی مقصد کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *