Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتک

محمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شامل

لاھور نمائندہ ء خصوصی سے

بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپیئر جناب محمد اسلم سیماب نے آج ڈاکٹر وقار احمد نیاز چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن سے ملاقات کی اور اپنی تمام تر خداداد صلاحیتوں اور اپنے تعلقات کو رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردوں کی صفائی کے مراکز میں گردوں کے مریضوں کی سہولت کے لیئے وقف کر دیا ۔ محمد اسلم سیماب گردوں کے مریضوں کے درد و اثر سے آگاہ ہیں اور وہ فلاحی اداروں کے ساتھ خیر اور بھلائی کے کاموں میں ہمیشہ سبقت لے جاتے ہیں ۔ وہ رحمٰن فاؤنڈیشن سے گذشتہ ایک سال سے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے بھی جزوی طور پر کام کرہے تھے اور آج وہ کل وقتی ڈاکٹر وقار احمد نیاز کے کارواں شامل ہو گئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ رحمٰن فاؤنڈیشن منشا قاضی بھی موجود تھے جو اسلم سیماب کی صلاحیتوں اور خداداد ذہانت کے معترف ہیں ۔ محمد اسلم سیماب نے بتایا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال کے لیئے بھی فنڈ ریزنگ کی تھی اور بھی کئی فلاحی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن جو روحانی مسرت یہاں رحمٰن فاؤنڈیشن میں آ کر محسوس ہوئی ہے وہ باید و شاید کسی دوسرے ادارے ملی ہو ، اس کی وجہ صرف اور صرف رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی شخصیت ہے جن کے ساتھ محترم الفت رسول جیسے باصول مینجگ ڈائریکٹر ، جناب نوازش علی خان جیسے محبتی انسان ، راؤ محمد اسلم خان جیسی عبقری شخصیت ، فرح دیبا جیسی زیبا کردار کی مالک ، فردوس نثار جیسی ایثار پیشہ خاتون ، ڈاکٹر طلعت صدیقی جیسی جنونی اور شازیہ فیاض کے جنون نواز کارناموں کی باز گشت سنی جاتی ہو تو میرے لیئے یہ اعزاز ہے کہ میں بھی اس قافلہ ء نو بہار کا حصہ ہوں اور میری مسرت کی انتہا نہیں رہی جب میں یہاں مسرور لودھی صاحب کو دیکھ رہا ہوں جن کی موجودگی ماحول میں آسودگی اور اداروں کی معاشی زلفِ پریشاں سنور جاتی ہے ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے مسرت و شادمانی کے جذبات کے ساتھ دونوں مایہ ناز شخصیات جناب مسرور لودھی اور جناب اسلم سیماب کو خوش آمدید کہا ہے ۔ اسلم سیماب کے رفیق صادق جناب شاھد ملک کی بھی اعزازی خدمات وقف ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *