Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک باب

4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف

سعودی عرب نے 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئےلازمی فوڈ واؤچر متعارف کرادیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کر ائے ہیں، یہ رقم براہِ راست مجموعی عمرہ ویزا فیس میں شامل کی جائے گی،نئی پالیسی کے بعد عمرہ پیکجز کی مجموعی لاگت میں اضافہ متوقع ہے۔
پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹریول ایجنٹس اپنے پیکجز اور نرخوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
دوسری طرف سرکاری حج اسکیم 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ وزارتِ مذہبی امور جلد سرکاری سکیم کا باضابطہ اعلان کرے گی، ذرائع کے مطابق اس سال بھی عازمین کو طویل اور مختصر دورانیے کے حج پیکجز میں سے انتخاب کا موقع دیا جائے گا، تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً ایک لاکھ 7 ہزار 832 پاکستانی عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹے کے تحت 71 ہزار 888 عازمین کو حج کی اجازت ملے گی، حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جانے کا امکان ہے تاکہ عازمین پر یکمشت مالی بوجھ کم ہو
ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل دورانیے کے حج پیکج کی لاگت تقریباً 12 لاکھ روپے جبکہ مختصر دورانیے کے حج پیکج کی لاگت تقریباً 13 لاکھ روپے ہونے کا امکان ہے، سرکاری سکیم کے تحت عازمین اپنی سہولت اور قیام کی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل یا مختصر دورانیے کا پیکج منتخب کر سکیں گے،بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرا سکیں گے اور اپنے حج واجبات ادا کرنے کے اہل ہوں گے،اس مرحلے میں صرف پہلے سے رجسٹرڈ افراد ہی حج درخواستیں مکمل کر سکیں گے اور مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے واجبات جمع کرائیں گے۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی، درخواستوں کی تاریخ، بینکوں کی فہرست، ادائیگی کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *