Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمفریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقدپرنس تھیٹر میں بابائے سٹیج خالد عباس ڈار کے ہاتھوں سکرپٹ کی تقسیمزیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑپاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقامریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیاپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمفریدہ خانم کی سالگرہ اور کتاب “میں فلسطینی بچہ ہوں” کی تقریبِ رونمائی لاہور میں منعقدپرنس تھیٹر میں بابائے سٹیج خالد عباس ڈار کے ہاتھوں سکرپٹ کی تقسیمزیارت کے تاریخی جنگلات قومی ورثہ ہیں، تحفظ یقینی بنایا جائے،سردار منظور کاکڑپاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقامریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیاپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواج

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا جبکہ پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی۔

100انڈیکس 516پوائنٹس اضافہ تک ٹریڈ ہوا،انڈیکس 1لاکھ78ہزار716پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتےدیکھا گیا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے تک سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر277روپے75پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔کاروبار کے آغاز پراسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2,480 سے زائد پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 573 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا ۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور عالمی سطح پر سفارتی پیش رفت کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی خریداری کا رجحان جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔ جبکہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *