Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگوگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگو

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکمل

لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو جدید، محفوظ اور سہل اراضی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذریعے پنجاب میں واقع اراضی کی پہلی ڈیجیٹل رجسٹری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے جدید ڈیجیٹل نظام کی بدولت اب بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان آئے بغیر اپنی جائیداد کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی کا عمل زیادہ آسان، شفاف اور محفوظ ہوگیا ہے

اس تاریخی اقدام کے تحت آج لندن میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے ضلع دینہ، پنجاب میں واقع اپنی اراضی پاکستان میں موجود خریدار کے نام منتقل کی۔ اس عمل کے دوران فروخت کنندہ کا بیان لندن سے محفوظ ڈیجیٹل لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا جبکہ رجسٹری کا تمام قانونی عمل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اکرام الحق نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، اراضی کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینے اور عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے اراضی سے متعلق خدمات میں جدت، سہولت، تحفظ اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے دستیاب ہے جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور وزارتِ خارجہ کے باہمی اشتراک سے آئندہ 30 دنوں کے دوران اس سہولت کا دائرہ کار مزید بڑھاتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں تک بھی توسیع دی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ اوورسیز پاکستانی اس جدید اور سہل نظام سے مستفید ہو سکیں

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوام بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کو عالمی معیار کی شفاف، محفوظ اور شہری دوست خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *