Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

لا اینڈ جسٹس کمیشن نے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کیلیے آئینی ترمیم کی سفارش کردی

اسلام آباد: لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک میں انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی سفارش کر دی ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ایک خصوصی عدالت کا قیام ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا 49واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اٹارنی جنرل پاکستان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور کمیشن کے دیگر ارکان نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمیشن نے انٹرنیشنل کمرشل کورٹ آف پاکستان کے قیام کی سفارش وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا۔

مجوزہ عدالت کے قیام کے لیے آئین میں نیا آرٹیکل 212 اے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سفارشات کے مطابق یہ ایک آزاد وفاقی اعلیٰ عدالت ہوگی، جو بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے حل اور ثالثی ایوارڈز کے مؤثر نفاذ میں کردار ادا کرے گی۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق مجوزہ عدالت سے تجارتی قوانین میں یکسانیت، قانونی نظام میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستان کو بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنانے میں مدد ملے گی۔

کمیشن نے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی دفعہ 3 اے (1 اے) میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت بینکنگ محتسب کا دائرہ اختیار مائیکرو فنانس بینکوں اور اداروں کے صارفین تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

مجوزہ اصلاحات کے ذریعے مائیکرو فنانس صارفین کو کم خرچ اور آسان شکایات کے ازالے کا نظام فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ مالیاتی شعبے میں عوامی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کہا ہے کہ جدید اور مؤثر نظام انصاف کے ذریعے معاشی ترقی، تجارتی اعتماد اور صارفین کے تحفظ کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *