Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری

دہشتگردی کا کوئی جواز نہیں، بلوچستان کے 4 ہزار طلبہ سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا مکالمہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کوئی گنجائش یا جواز نہیں، جبکہ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر کیمپ 2026 کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے 18 شہروں سے تعلق رکھنے والے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ سے براہِ راست سوال و جواب کی نشست میں شرکت کی۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن و امان، دہشتگردی، نوجوانوں کے کردار، قومی سلامتی اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کے عوام نے برداشت کیا ہے۔ ان کے مطابق دہشتگرد عناصر نے ان لوگوں کو بھی نشانہ بنایا جنہوں نے ان کی حمایت سے انکار کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردی کا پہلا نشانہ مقامی آبادی ہی بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے بھی دہشتگردوں کے نشانے پر رہے ہیں، کیونکہ ایسے عناصر صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر یا بیانیے کو بغیر تحقیق قبول نہ کریں، کیونکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈا معاشرے کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ پولیس حملے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جا چکا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور ملک کا مستقبل تعلیم، تحقیق، مثبت سوچ اور قومی یکجہتی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل امن، ترقی اور اتحاد کے راستے سے ہی روشن ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *