Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی افسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زورنادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈ حاصل کر لئےجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتار

ازبکستان کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے، ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں بڑی پیش رفت متوقع

اسلام آباد: ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجائیف آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ 20 اور 21 جولائی کو دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے، جبکہ معاہدے میں توسیع اور ترامیم سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کا امکان بھی ہے۔

مجوزہ انتظامات کے تحت چین کوریڈور کو اضافی تجارتی راستے کے طور پر شامل کیا جائے گا، جس کا مقصد خطے کی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں اور سامان کی نقل و حمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی میں سہولت ملے گی، جبکہ ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل رہے گی۔

دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور علاقائی روابط کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان پانچ سالہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

اس موقع پر بزنس ٹو بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں ازبکستان کی 100 سے زائد کمپنیوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *