Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

مرکزی چیئرمین نیشنل پیس کونسل کا بڑا اعلان، ملک بھر میں تنظیمِ نو کا آغاز

مرکزی چیئرمین نیشنل پیس کونسل کا بڑا اعلان، ملک بھر میں تنظیمِ نو کا آغاز

مرکزی سیکرٹیریٹ کی ہدایت تمام موجودہ نوٹیفکیشنز، تقرری نامے اور کارڈز منسوخ قرار۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مرکزی چیئرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری نے تنظیمی امور کو مزید مؤثر، فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ملک بھر میں تنظیمِ نو (Reorganization) کے عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل پیس کونسل پاکستان کی تمام موجودہ مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، سٹی اور دیگر ذیلی تنظیمی باڈیز کو جلد مرحلہ وار تحلیل کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد ادارے کو مزید مضبوط، منظم اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ قومی سطح پر قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تنظیمِ نو کے عمل کے دوران نیشنل پیس کونسل پاکستان کے تمام سابقہ نوٹیفکیشنز، تقرری نامے، ممبرشپ کارڈز اور عہدیدار کارڈز منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ تمام ممبران و عہدیداران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرانے کارڈز اور نوٹیفکیشنز کو غیر مؤثر سمجھیں اور مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ہدایات پر عمل کریں۔مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا کہ تنظیمِ نو کی تکمیل کے بعد ادارے کی نئی انتظامی تشکیل کے مطابق جدید اور منفرد ڈیزائن پر مشتمل نئے نوٹیفکیشنز، ممبرشپ کارڈز اور عہدیدار کارڈز جاری کیے جائیں گے، جن کے ذریعے نئی تنظیمی باڈیز اور عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے تمام ممبران و عہدیداران پر زور دیا کہ وہ تنظیمِ نو کے اس عمل میں بھرپور تعاون کریں اور مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کو ایک مضبوط، منظم اور فعال قومی ادارے کے طور پر مزید مستحکم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *