Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوورٹیک کیا اور چند ہوائی فائر کیے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا، جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد سے مدد حاصل کی گئی، جس کے بعد اسے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے انہیں کراس کیا، جس کے بعد نوجوان نے پانچ ہوائی فائر کیے۔ ان کے بقول انہوں نے فوری طور پر گاڑی کا تعاقب کیا اور قریبی پولیس ناکے کو اطلاع دی۔

عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ ابتدائی طور پر انہیں نہیں لگتا کہ فائرنگ ان کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی، بلکہ یہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *