Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور جرگے کی روایت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ افغان طالبان سے ان کا بڑا شکوہ یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جسے روکنے کے لیے مؤثر کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ان کے بقول اختلافات حکومتوں یا پالیسیوں کے درمیان ہو سکتے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے عوام کو اس کی قیمت نہیں چکانی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاست پاکستان، مذہبی علما اور بین الاقوامی علما کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور ترکیہ جیسے ممالک بھی اس عمل میں معاونت کر سکتے ہیں، تاہم اصل ضرورت بات چیت کو ترجیح دینے کی ہے۔

انہوں نے مزید تجویز دی کہ اگر دونوں جانب کے قبائلی عمائدین کو مؤثر نمائندگی دی جائے تو ایک مشترکہ گریٹر جرگہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *