Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ عظمت محمد و آل محمد کی مناسبت سے مجالس عزا و جلوس کا انعقاد.

سیدہ فاطمہ ؐ کی گود کے پالے حسنینٔ اور زینب ؑ و کلثوم ؑ تا ابد اسلام کی حیات کی ضمانت ہیں۔ علامہ قمر حیدر زیدی کا خطاب

راولپنڈی ( ) سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ ہفتہ عظمتِ محمد و آلِ محمدٔ کی مناسبت سے اتوار 13 جمادی الاول کو یومِ خاتونِ جنت مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ علی ہال میں مجلس عزا بسلسلہ شہادت خاتونِ جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب فاتح فرات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ اسلام نے صنفِ نسواں کو جو عزت و حرمت عطا کی وہ کسی اور دین و مذہب میں نہیں ملتی،پوری کائنات حضرت فاطمہ زہر ا ؐ کی ممنون ہے اور ظلم و جبر کے خلاف چلنے والی تحریکیں نقوشِ فاطمیہ ؑ کی زندہ گواہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی رفیقہ حیات کے طور پر تمام تر مشکلات کے باوجود وہ مثالی کردار پیش کیا جس پر زنانِ عالم نازاں ہیں۔ علامہ قمرزیدی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ فاطمہ ؐ کی گود کے پالے حسنین علیہم السلام اور زینب ؑ و کلثوم ؑ تا ابد اسلام کی حیات کی ضمانت بن گئے۔انہوں نے کہا کہ شرق و غرب میں آزادی و حریت کی صدائے حسینی کی گونج اور قریہ بہ قریہ ظلم و جبر کے خلاف چلنے والی تحریکیں اُن مقدس ماؤں کے گود کے پالے چلا رہے ہیں جنہوں نے کردارِ حضرت فاطمہ زہرا ؐ کو اپنے لیے مشعلِ راہ قراردیا۔ علامہ قمر زیدی نے باور کرایا نے کہ پوری کائنات میں خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا وہ واحد معظمہ بی بی ہیں جن کے احترام میں کائنات کے رسول ؐ کھڑے ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ ؐ کے بارے میں رسول ؐ خدا کا طرزِ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مخدومہ عالمیان ہیں جن کی پاکیزہ سیرت تمام کائنات کی خواتین کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *