Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

سکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)3 نومبر کو یومِ سیاہِ صحافت منایا جائے گا، 7 نومبر سے کراچی سے آزادی صحافت کی احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوگا، ملک بھر میں میڈیا ورکرز کے معاشی قتل، پیکا ایکٹ کے تحت انسانی اور جمہوری حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، میڈیا بلیک آؤٹ، جبری برطرفیوں کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ لالا اسد پٹھان
خیرپور: سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی اعلان کردہ ملک گیر احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت اور تیاریوں کے سلسلے میں خیرپور میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آزادیٔ صحافت پر قدغنوں، میڈیا ورکرز کے معاشی استحصال، جبری برطرفیوں، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو درپیش مشکلات کے خلاف احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے کہا کہ ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سنسرشپ کے ذریعے آزاد صحافت کو محدود کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو پیکا ایکٹ جیسے قوانین کے تحت مقدمات اور ہراسانی کا سامنا ہے، جبکہ میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور مختلف شہروں میں بیورو آفسز کی بندش کے باعث سینکڑوں میڈیا ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں میڈیا بلیک آؤٹ کی صورتحال بھی آزاد صحافت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پی ایف یو جے خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے روزگار اور بنیادی انسانی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے ملک گیر احتجاجی تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلا برادری، مزدور یونینز، میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ 3 نومبر کو یومِ سیاہِ صحافت اور 7 نومبر سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کریں۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ 3 نومبر 2007 کو جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور آزاد میڈیا پر پابندیوں کی یاد میں یومِ سیاہِ صحافت منایا جائے گا، تاکہ صحافت کی آزادی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔ پی ایف یو جے کی احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز 7 نومبر کو کراچی سے ہوگا، جہاں کراچی یونین آف جرنلسٹس اور آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر 24 گھنٹے کا احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ کیمپ 7 نومبر شام 4 بجے شروع ہو کر 8 نومبر شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ تحریک کے اگلے مراحل میں کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی کیمپ منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تحریک کا فیصلہ کن اور حتمی احتجاج اسلام آباد میں ہوگا، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی نے کہا کہ سکھر یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے کی اس جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق، آزادیٔ اظہار اور آزاد صحافت کے تحفظ کے لیے وکلا، مزدور تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت عوام تک سچ پہنچانے اور جمہوری معاشرے کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری ہے۔ صحافیوں کو معاشی عدم تحفظ، سنسرشپ اور قانونی دباؤ کے ذریعے خاموش کرنے کی کوششیں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ سکھر یونین آف جرنلسٹس آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس میں خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر اعظم مستوئی، جنرل سیکریٹری نوید کھوڑو، پیاس شاہ، قربان منگی، طالب بھنبرو، سلیم لنڈ، بلاول سہتو، کشور کمار، فاروق شر، اقبال ابڑو، شان پٹھان، غلام اللہ سیال، ساجد جٹ، طاہر بلوچ، عبدالرحیم عباسی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *