Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

جماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے میدان میں تمام کارکن حق اور سچ اور تحقیق کو فروغ دیں ۔ اسی حوالے سے جمعیتِ علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت یونٹوں کے سیکرٹریز اطلاعات کا اہم اجلاس ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد کی زیرِ صدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شعبۂ اطلاعات کو فعال بنانے، تنظیمی رابطوں کو مستحکم کرنے اور جماعتی سرگرمیوں کی بھرپور تشہیر سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا، شرکائے اجلاس کی آراء و تجاویز کی روشنی میں شعبے کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس سے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالصمد حقیار، مفتی ابوبکر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعتی مؤقف کی بہتر ترجمانی اور تنظیمی سرگرمیوں کی بھرپور تشہیر کے لیے تحصیلوں اور یونٹوں کی سطح پر شعبۂ اطلاعات کو فعال بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام سیکرٹریز اطلاعات پر زور دیا کہ وہ پرنٹ اور سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنے اپنے یونٹوں کی تنظیمی سرگرمیوں، اجلاسوں اور اجتماعات کے علاوہ ضلعی جماعت کے جاری کردہ اہم پالیسی مؤقف کی تشہیر کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہر یونٹ اپنے اراکینِ عمومی، مجلسِ شوریٰ اور مجلسِ عاملہ پر مشتمل مشترکہ واٹس ایپ گروپ تشکیل دے، تاکہ بالائی جماعت کی ہدایات اور تنظیمی فیصلوں کی بروقت ترسیل ممکن ہو اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ یونٹوں کے سیکرٹریز اطلاعات اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی نشاندہی کریں اور متعلقہ جماعتی ذمہ داران کی مشاورت سے ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے پریس ریلیز جاری کریں۔ اخبارات میں بیانات کی اشاعت یا ذرائع ابلاغ تک رسائی میں دشواری کی صورت میں ضلعی شعبۂ اطلاعات سے رابطہ کیا جائے، تاکہ ضروری رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ تحصیل، ضلع، صوبہ اور مرکز کی سطح پر منعقد ہونے والے جلسوں، اجتماعات، کانفرنسوں اور دیگر تنظیمی پروگراموں کے ساتھ ساتھ بالائی جماعت کے اہم پالیسی بیانات اور اعلانات کی بروقت اور بھرپور تشہیر کی جائے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر فعال کارکنان کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے، جبکہ جماعتی سرگرمیوں کی اشاعت کے دوران تنظیمی نظم و ضبط، ذمہ داری اور احتیاط کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے غیر مصدقہ خبروں، غیر ذمہ دارانہ تبصروں اور غیر متعلقہ مواد کی تشہیر سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں اور یونٹوں کے سیکرٹریز اطلاعات اخبارات میں شائع ہونے والے بیانات، سوشل میڈیا پر ہونے والی تشہیری سرگرمیوں اور عوامی مسائل سے متعلق جاری کردہ پریس ریلیز کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب رکھیں اور اپنی کارکردگی سے ضلعی شعبۂ اطلاعات کو مسلسل آگاہ کرتے رہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبۂ اطلاعات کو تحصیلوں اور یونٹوں کی سطح پر فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ذمہ داران باہمی تعاون، ذمہ داری اور تنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *