Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
احمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابعوامی خدمت اور خلوص ہی حقیقی قیادت کی پہچان ہے، میاں محمد ندیم متیانہ کی سماجی خدمات کا اعترافقلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت، فورسز کی کارروائی امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہے، حاجی نور محمد خان دمڑاوتھل، وایارو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم، خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمیقلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے، بابر یوسفزئیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیاحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابعوامی خدمت اور خلوص ہی حقیقی قیادت کی پہچان ہے، میاں محمد ندیم متیانہ کی سماجی خدمات کا اعترافقلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت، فورسز کی کارروائی امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہے، حاجی نور محمد خان دمڑاوتھل، وایارو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم، خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمیقلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے، بابر یوسفزئیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالی

میرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

میرپورخاص(عباس آرائیں) پولیو کے عالمی دن کے موقع پر روٹری کلب میرپورخاص (سردار یاسین ملک) اور میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(گلستان معذورین) کے اشتراک سے گاما اسٹیڈیم میرپورخاص میں وہیل چیئر کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا۔ میچ میں MSSWA(گلستان معذورین) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے روٹری کلب(سردار یاسین ملک) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میئر میرپورخاص رؤ ف غوری، روٹری ڈسٹرکٹ گورنر (سندھ، بلوچستان) ڈسٹرکٹ پولیو چیئر چوہدری فہد سکندر، روٹیرین ڈسٹرکٹ سیکریٹری فرقان شیخ، صدر روٹری کلب میرپورخاص (سردار یاسین ملک)روٹیرین عرفان چندیجہ، ڈسٹرکٹ کو چیئر پولیو پلس ہارون کھتری،روٹیرین نعمان ایس اے خان۔ روٹیرین نظیر ڈیتھو،روٹیرین ڈاکٹر اقبال کھتری،زوار لغاری،سرپرست MSSWAآفاق احمد خان،صدر قمرالدین ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے روٹری کلب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، خصوصاً افغانستان اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ہر سال پولیو کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں پولیو سے آگاہی کی سرگرمیاں، واک اور سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ عوام اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خلاف قومی مہم میں پولیو ٹیموں جس میں روٹری کلب کے رضا کار، محکمہ صحت کے ہیلتھ ورکرز اور سماجی کارکن شامل ہیں، سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر پاکستان کو پولیو فری ملک بنائیں۔مہمان خصوصی میئر میرپورخاص رؤف غوری اور ڈسٹرکٹ گورنر روٹری(سندھ، بلوچستان)چوہدری فہد سکندرنے فاتح ٹیم کے کپتان صلاح الدین اور رنر اپ ٹیم کے فیصل بروہی کو کپ اور کیش پرائز دیئے۔بعدازاں میئر میرپورخاص رؤف غوری، ڈسٹرکٹ گورنر چوہدری فہد سکندر، روٹیرین فرقان شیخ، عرفان چندیجہ، ہارون کھتری،
نعمان ایس۔اے۔خان،نظیر ڈیتھو، آفاق احمد خان، قمرالدین ملک کی قیادت میں گلستان معذورین(گاما اسٹیڈیم)سے میرپورخاص پریس کلب تک پولیو کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں روٹیرینز، وہیل چیئر یوزرز، محکمہ صحت کے پولیو ورکرز، سماجی رہنماؤں اور اسکولوں کے طلبا نے شرکت کی اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور پولیو فری پاکستان کے نعرے بلند کئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *