Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابعوامی خدمت اور خلوص ہی حقیقی قیادت کی پہچان ہے، میاں محمد ندیم متیانہ کی سماجی خدمات کا اعترافقلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت، فورسز کی کارروائی امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہے، حاجی نور محمد خان دمڑاوتھل، وایارو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم، خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمیقلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے، بابر یوسفزئیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابعوامی خدمت اور خلوص ہی حقیقی قیادت کی پہچان ہے، میاں محمد ندیم متیانہ کی سماجی خدمات کا اعترافقلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت، فورسز کی کارروائی امن کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہے، حاجی نور محمد خان دمڑاوتھل، وایارو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم، خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمیقلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے، بابر یوسفزئیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانی

قلعہ سیف اللہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائی سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کی عکاس ہے، بابر یوسفزئی

وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے داخلہ و امورِ قبائل بابر یوسفزئی نے قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مثر اور حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی بہترین انٹیلی جنس اور اعلی عملی صلاحیتوں کے برعکس بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کو جہنم واصل کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن “ردالفتنہ 3” کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلوچستان میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔معاون برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور لازوال قربانیاں صوبے میں امن اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان کے نیٹ ورکس، سہولت کاروں اور معاونت کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بلا تفریق اور مثر ترین کارروائیاں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر کوشش کا قانون کے مطابق بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ امن دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ بلوچستان کی ترقی اور استقامت دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی جڑی ہے۔بابر یوسفزئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اور صوبے کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور بلوچستان میں دیرپا، پائیدار امن و استحکام کے قیام تک ہماری یہ جدوجہد اور آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *