Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لی

مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لی

چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر نیلوفر بختیار اور ملک سمین خان کو انتخابی مہم کا ٹاسک سونپ دیا گیا، لیبر ونگ کو متحرک کرنے کا فیصلہ۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں چوہدری شجاعت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ، چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب اور چوہدری سالک حسین مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ کی ہدایت پر محترمہ نیلوفر بختیار سابق وفاقی وزیر و چیف کوآرڈینیٹر چوہدری شجاعت حسین اور ملک سمین خان صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کو پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے اور مسلم لیگی ورکرز اور تمام ونگز کو متحرک، فعال اور ایکٹو کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر چوہدری شہزاد چیمہ اور محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب کی زیر قیادت لیبر ونگ کے ضلعی، سٹی اور ٹاؤنز عہدیداران سے ملاقات کی گئی۔اجلاس میں عرفان خان پٹھان گنڈاپور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب، نزاکت علی چوہان سیکرٹری انفارمیشن پنجاب لیبر ونگ،سید علی مدثر گیلانی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات لیبر ونگ پنجاب، فرخ عطا ترین ڈویژنل صدر لیبر ونگ ملتان، زیرک خان سٹی صدر لیبر ونگ ملتان، چوہدری سلطان گجر سینئر نائب صدر لیبر ونگ لاہور، اقبال ملک سینئر نائب صدر لیبر ونگ پنجاب، چوہدری سجاد احمد گجر صدر لیبر ونگ شالامار ٹاؤن لاہور، محمد پرویز جنرل سیکرٹری لیبر ونگ شالامار ٹاؤن لاہور سمیت لیبر ونگ کے عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تمام عہدیداران کو بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی گئی اور ان سے کارکردگی رپورٹ بھی لی گئی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ کے عہدیداران کو نئے نوٹیفکیشن بھی دیے گئے، جن میں احسن نصیر غوری سیکرٹری سوشل میڈیا لیبر ونگ پنجاب، ممتاز احمد نائب صدر لیبر ونگ لاہور، بابر منظور گل سینئر نائب صدر لیبر ونگ ضلع فیصل آباد، سید دلشاد صدر لیبر ونگ ماڈل ٹاؤن لاہور، محمد سلیم جوائنٹ سیکرٹری ماڈل ٹاؤن لاہور، محمد نعیم صدر داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور، محمد ساجد جنرل سیکرٹری داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور، محمد افضل مہر صدر لیبر ونگ ضلع قصور اور فرحان علی لنگاہ جنرل سیکرٹری لیبر ونگ ضلع قصور کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔آخر میں محترمہ نیلوفر بختیار اور ملک سمین خان نے لیبر ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام ورکرز کو شاباش دی اور پارٹی میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر پارٹی کے لیے دن رات محنت اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *