Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

عمران خان کی بہن کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر نوٹس جاری

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن نورین نیازی کو مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے معاملے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو طلب کرلیا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اسلام آباد کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں متعلقہ معاملے کی انکوائری جاری ہے، جس کے سلسلے میں نورین نیازی کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نورین نیازی کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹا، جارحانہ اور اشتعال انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے معاملے میں انکوائری کا سامنا ہے۔

این سی سی آئی اے نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 20 جولائی کو دوپہر 12 بجے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں اور اصل شناختی کارڈ بھی ہمراہ لائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نورین نیازی نے ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال سے متعلق بعض الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد ان کے بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *